0

یونان ترکی کےساحلی شہروں میں شدیدزلزلہ، متعدد جاں بحق درجںوں زخمی

انقرہ (ویب ڈیسک) یونان اور ترکی کے ساحلی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،ترکی کے شہر ازمیر میں 4افراد جاں بحق 120 زخمی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں تباہ کن زلزلے کے جھٹکے ، ترک حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 16.5کلومیٹر تھی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکٹر اسکیل ہے ،ازمیر شہر کے رہائشی خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے جبکہ ترک حکام کے مطابق ازمیرمیں 20 کے قریب عمارتیں گر گئیں۔ بلغاریہ، مصر،لیبیا اوربرطانیہ میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں