0

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔دفتر خارجہ نے کہا بھارتی فوج نے نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کا جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں