0

وزیر اعظم عمران خان چھٹی کے روز اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے جان کر ہرپاکستانی داد دے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کا غیر اعلانیہ دورے کے دوران ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
معاون خصوصی برائے صحت نے وزیر اعظم عمران خان کوبتایا کہ کرونا وبا کے پیش نظر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے مخصوص طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے، ایمرجنسی مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت کے مطابق اسے ہسپتال کے متعلقہ حصے میں منتقل کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں