0

متنازعہ بیان؛سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف تھانہ سول لائنز میں غداری کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں بھارتی فوج کے حق میں بیان دیا جبکہ پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، ایاز صادق کی تقریر سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے جوکہ غداری کے زمرے میں آتا ہے لہذا ایاز صادق کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ ایس ایس پی جمیل ظفر کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوئی ہے، افسران کی احکامات کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔

ادھر حکومت نے ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ شبلی فراز نے کہا لیگی رہنما کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا، ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے، اس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں