0

ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو اسی کے زیر علاج آ گیا جانئے حیران کن خبرکی تفصیلات

کراچی(ویب ڈیسک) نیو کراچی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا یہ ملزم کون ہے اس نے چند دن پہلے اسی معالج کو لوٹا تھا جب کہ ملزم کو جب طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر نے بھی ملزم کو پہچان لیا نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے طبی امداد کے لیے اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں