0

صحافی نے ایسا سوال کر دیا کہ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر شرماگئیں سوال کیا تھا جانئے

لاہور(ویب ڈیسک)صحافی نے ایسا سوال کر دیا کہ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر شرماگئیں نجی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کاحسن قدرتی ہے یاکوئی کریم استعمال کرتی ہیں؟ صحافی کے سوال پروزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر شرماگئیں، انہوں نے کہا دھوپ ،گرد اوردھوئیں کے باعث رنگ پہلے جیسا نہیں رہا۔
اپنے دلچسپ اورمتنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی وزیرمملکت زرتاج گل ایک بارپھرخبروں کامحوربن گئیں۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے سوال کر لیا کہ آپ کے حسن کاکیاراز ہے؟ آپ کاحسن قدرتی ہے یاآپ بھی کوئی کریم استعمال کرتی ہیں؟ صحافی کے سوال پرزرتاج گل شرماگئیں۔
وزیرمملکت زرتاج گل نے مسکراکرجواب دیاکہ بہت زیادہ دھوپ،سخت موسم میں لوگوں سے ملنے ملانے کے باعث میرا رنگ پہلے جیسا نہیں رہا۔رنگ اس قدر متاثر ہوا ہے کہ اب تو میرے دوست بھی نہیں پہچانتے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں