0

امریکا میں کورونا وائرس سے ایک روز میں اتنی ہلاکتیں کہ امریکی صدر ہلا کر رہ گئے ٹرمپ کا بڑا قدم اٹھانے کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا میں کورونا وائرس سے ایک روز میں672سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ان ہلاکتوں نے امریکی صدر کو ہلا کر رکھ دیا .
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد4کروڑسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی تاہم کورونا سے دنیا بھر میں 3کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے، امریکا میں مریضوں کی تعداد91لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ امریکا میں کورونا وائرس سے ایک روز میں672سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2لاکھ سے تجاوز کرگئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہےبھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کے 49ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد80لاکھ سے زائد ہوگئی،بھارت میں کورونا سے ایک روز میں568سے زائد افراد جان سے گئے جس کے بعد بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ سےزائد ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں