0

کورونا کی دوسری لہر کے دوران سکول کھلے رہنے چاہئیں یا بند اقوام متحدہ ، عالمی بینک نے بڑی تجویز دے دی

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کے خطرے کے باوجود سکول کھلے رہنے چاہئیں۔اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سکول بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہے اس لئے سکولوں کو کھولا جانا چاہیے عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابقسکول بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہےجبکہ امیر ممالک میں آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھانے والے بچوں کا 6 ہفتے کا نقصان ہوا۔یونیسیف کے ایجوکیشن چیف رابرٹ جنکنز کا کہنا ہے کہ کورونا دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کیلئے تباہی کاباعث بنا لیکن سکول کھولنے کو ترجیح دینا اورکلاسیں فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں