0

ایازصادق بیان ن لیگ نے بھی خاموشی توڑ دی سابق اسپیکر بارے ایسی بات کر دی گئی کہ ………..

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایازصادق منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انہیں یہ بات پارلیمنٹ میں نہیں کہنا چاہیے تھی لیکن میرے خیال میں وہ شاید کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیانات دینے میں ہم سب کو محتاط رہنا چاہیے، پارلیمنٹ میں ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایازصادق نے میٹنگ کی کسی بات کا بھی ذکر نہیں کیا ، انہوں نے اپنا بیان وزیرخارجہ سے منسوب کیا ہے لیکن میں پھر بھی کہتا ہوں کہ ایاز صادق کو اسمبلی میں ایسی بات نہیں کہنی چاہیے تھی میرا خیال ہے وہ کنفیوژن کا شکار ہوگئے، ان کے بیان کو بھارت میں مختلف رنگ دیا جارہا ہے۔ اسمبلی میں ہر ممبر اپنا اظہار خیال کرتا ہے ، پارٹی پالیسی نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں