0

گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اقوام متحدہ نے بھی خاموش توڑ دی اہم بیان جاری کر دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلیٰ مگیل اینجل موراتینو نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداراکے کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اور بھاری چارے کی فضا پیدا کرنے کے لیے مذاہب کا باہمی احترام بہت ضروری ہے۔ مذاہب اور مقدس شخصیات کی توہین سے سوسائٹی میں منافرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہار کا استعمال اس انداز میں ہونا چاہیے جس میں مذاہب ، ان کی تعلیمات اور اصولوں کا احترام بھی ملحوظ رکھا گیا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں