0

ایاز صادق کا منفی بیان پاک فوج کا بھرپور رد عمل سامنے آ گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ترجمان پاک فوج بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانات پر فوج میں ہر سطح پر سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے جب کہ کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے اور ریکارڈکی درستگی کے لیے بات کرنا چاہتا ہوں، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں، کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں، یہ بیانیہ بھارت کی ہزیمت کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، جس کا دشمن بھرپور فائدہ اٹھا رہاہے اور اس کی جھلک آج بھارتی میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے، ان حالات میں جب دشمن قوتیں پاکستان پر ہائبرڈ وار مسلط کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں