0

لیڈر ہو تو ایسی ؛مریم نواز نے لیگی کارکنوں کے دل جیت لئے ایسی بات کر دی کہ ہر کارکن خوشی سے سرشار ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 47 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ’سالگرہ کے موقع پر میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور دعاؤں کرنے والوں کو بے حد شکریہ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ سب کا پیار میرا قیمتی اثاثہ ہے، اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔‘خیال رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی 47ویں سالگرہ منائی، انہوں نے پشاور دھماکے کے باعث تمام بڑی تقاریب کو منسوخ کردیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں