0

سویرے سویرے وزیراعظم کو بڑی خوشخبری مل گئی کارکنوں کے بھنگڑے جشن مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں وزیر اعظم عمران خان کو باعزت بری کر دیا۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل درخواست کی مخالفت جبکہ وزیراعظم بننے کے بعد حمایت کی تھی۔ عمران خان اس مقدمہ میں اشتہاری اور ضمانت پر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں