0

پاکستان نے سزا یافتہ بھارتی قیدیوں رہا کر دیا شہر اقتدار سے بڑی خبرآ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان نے 5 سزا یافتہ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر رہا کر کے بھارت واپس بھجوا دیا ہے۔ بھارتی شہریوں کو 26 اکتوبر 2020 کو رہا کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا ایک بھارتی شہری سزا پوری کرنے کے باوجود واپس نہیں جانا چاہتا تھا جسے ڈی پورٹ کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 8 بھارتی شہریوں کی رہائی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ چار بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر 26 اکتوبر 2020 کو رہا کردیا گیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایک بھارتی شہری سزا پوری کرنے کے باوجود واپس نہیں جانا چاہتا تھا جسے ڈی پورٹ کیا گیا تاہم مزید تین شہری بھی سزا پوری کرنے کے باوجود جیل میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں