0

کورونا کی دوسری لہر: این سی او سی کا تمام شہریوں بڑی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنہیں، اجتماعات ہوں یا پبلک مقامات ماسک کا استعمال لازمی کریں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظر حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ ملک کے 11 شہروں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ این سی او سی نے کہا صوبے بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک لازم قرار دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں