0

قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ، ڈپٹی اسپیکر نے اہم رکن کو ایوان سے نکال دیا

لاہور(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک نہ ملنے پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ہنگامہ آرائی پر پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ کو اسمبلی سے باہر نکال دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب بولنے کا موقع نہ دینے پر آغا رفیع اللّٰہ نے شور مچا دیا، آغا رفیع اللّٰہ کے احتجاج پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سیخ پا ہو گئے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آغا رفیع کو ایوان سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آغا رفیع ایوان کی کارروائی میں بہت مداخلت کرنے لگ گئے ہیں، یہ پورے سیشن میں ایوان میں نہیں آ سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں