0

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت حمزہ علی عباسی میدان میں آ گے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے پاکستانی اداکار اور فنکار بھی میدان میں ہیں اس ضمن میں حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اختلاف اور تنقید کرنا آپ کا حق ہے لیکن جان بوجھ کر تضحیک کرنا اور اشتعال دلانے کے ارادے سے کسی کا مذاق بنانا آپ کا حق نہیں ہے، یہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب ہے، ہم مسلمان قتل، جنگ اور دشمنی سے نہیں بلکہ صرف امن اور مذاکرات کے طریقے سے دنیا کو یہ سمجھا سکتے ہیں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر مسلمان، رام کے بت پر گائے کا گوشت پھینکنے کا مقابلہ منعقد کروائیں تو کیا ہوگا؟ یا کوئی یہودیوں کے عبادت خانوں میں خنزیز کاٹ سکتا ہے یا کوئی مسیحیوں کے مقدس نشان (صلیب) پر تھوک سکتاہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں