0

بالی وڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی نامور بھارتی اداکارہ قاتلانہ حملے میں زخمی

ممبئی (ویب ڈیسک)شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترہ کو ان کے دوست نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مالوی پر حملہ گزشتہ رات گھر جاتے ہوئے کیا گیا۔اداکارہ پر چاقو سے پیٹ میں تین بار وار کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور موقع واردات سے اپنی کار میں فرار ہوگیا تھا تاہم اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور وہ اداکارہ کا دوست ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے شادی پیشکش کی تھی تاہم انکار پر حملہ کیا اور وہ اسے ایک سال سے جانتی ہیں۔دوسری طرفاداکارہ پر حملے کا مقدمہ ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں