0

تحصیلدار کی 58 سیٹوں کیلئے کتنی درخواستیں موصول ہوئیں کہ حکام نے سر پکڑ لیا

لاہور(ویب ڈیسک) صوبہ بھر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تحصیلدار کی 58 سیٹوں کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 467 جبکہ نائب تحصیلدار کی 164 سیٹوں کے لیے 90 ہزار 436 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کو تحصیلدار کی سیٹوں کی فیس کے عوض 10 کروڑ 34 لاکھ 67 ہزار روپے جمع ہوئے جبکہ نائب تحصیلدار کے لیے 9 کروڑ 4 لاکھ 36 ہزار روپے جمع ہوئے۔

صوبہ بھر میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانی ہیں۔ تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی سیٹوں پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں