0

کورونا کیلئے اندرون ، بیرون ملک سے کتنے کے عطیات جمع ہوئے ، کہاں کہاں خرچ کیے گئے تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وبا کے دوران عوام کی فلاح کیلئے شروع کیے گئے کورونا فنڈ میں جمع ہونے والے 4 ارب 84 کروڑ روپے میں سے ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی ز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں کورونا فنڈ کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اندرون اور بیرون ملک سے مجموعی طور پر 4 ارب 84 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 121 روپے کے عطیات جمع ہوئے ۔ ان میں سے بیرون ملک سے 1 ارب 6 کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار 414 روپے اور اندرون ملک سے 3 ارب 78 کروڑ20 لاکھ 77 ہزار 707 روپے کے عطیات موصول ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں