0

وہی ہوا جس کا ڈر تھاحکومت ،ق لیگ باغی ہو گئی .بڑا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ق) نے گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ای سی سی کے فیصلے کے تحت گندم کی امدادی قیمت 1400 سے بڑھا کر 1600 روپے فی من کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت میں صرف 200 روپے بڑھانا کسانوں کے ساتھ مذاق ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی من گندم کی کم از کم قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ اگر کاشتکار کو ریلیف نہ ملا تو وہ گندم کے بجائے دوسری فصلیں اگانے پر مجبور ہوگا جس سے ملک میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں