0

کنوارے تیاری کر لیں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1903 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98165روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں