0

حکومت سے نجات کا واحد راستہ کیا ہے سربراہ بی این پی اختر مینگل نے مریم نواز کوصاف صاف بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سربراہ بی این پی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم کو حکومت سے نجات کا واحد حل قرار دیا ہے۔سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے جاتی امراء میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال، بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبادلہ خیال کیا پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے اب تک کے تمام جلسوں کو کامیاب قرار دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز اور اختر مینگل نے پشاور دھماکے اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم ہی حکومت سے نجات کا واحد حل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں