0

پشاور مدرسہ میں دھماکے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جن ماؤں کی گود اجڑ گئی ان کے دکھ کا تصور ممکن نہیں، ‏پشاور مدرسہ میں دھماکے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔واضح رہے پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں