12

حکمران اتحاد نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی مشروط پیشکش کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں کےپی، پنجاب اسمبلی تحلیل کریں تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کےپی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں کل قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کےپی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریںقومی اسمبلی کےاستعفوں کی تصدیق کرادیں ایسی صورت میں یقین دہانی کراتاہوں ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ داعی رہے ہیں اپوزیشن قومی اسمبلی سےچلی جائےتو ضمنی الیکشن ممکن نہیں مخلص ہیں توصبح اسمبلیاں توڑیں اور عام انتخابات کی طرف بڑھیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے بھی رانا ثنااللہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج کےپی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں کل عام انتخابات کا اعلان کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں