0

آخرکاروہی ہواجس کاڈرتھا تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند طلباء کے لئے بڑی خبرآگئی

کوٹلی(سردار امتیاز ) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے باعث تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوٹلی میں انتظامیہ نے ضلع بھر میں تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے.دوسری طرف اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کل سے نافذ العمل ہوگا، وزیراعظم اس کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا اسلام آباد میں ایجوکیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم لایا جا رہا ہے۔ موجودہ تعلیمی نظام ناانصافی پر مبنی تھا۔ یکساں نصاب ہمارے منشور کا حصہ ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں یکساں قومی تعلیمی نصاب ہے۔ہمارے معاشرے نے تعلیم کو بھی تقسیم کر رکھا ہےشفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کل سے نافذ العمل ہوگا، وزیراعظم اس کا اعلان کریں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا اسلام آباد میں ایجوکیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم لایا جا رہا ہے۔ موجودہ تعلیمی نظام ناانصافی پر مبنی تھا۔ یکساں نصاب ہمارے منشور کا حصہ ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں یکساں قومی تعلیمی نصاب ہے۔ ہمارے معاشرے نے تعلیم کو بھی تقسیم کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں