0

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں پیشرفت، میمورنڈم آف اکنامک پالیسی کا مسودہ موصول

لاہور+اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکٹھا کر سکے گا۔دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے ن لیگی قیادت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا بھی اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں کہ اسحاق ڈار جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ جس عہدے پر چاہیں کام کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں