0

شاؤمی ریڈمی 10 اے اسمارٹ فون میں 6.53 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری

شاؤمی پاکستان نے ریڈمی 10 سیریز میں ایک نئے فون کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اولین مقصد صارفین کو انتہائی مناسب قیمت پر شاندار سہولیات اور تجربات فراہم کرنا ہے۔

ویڈیوزاور دیگرکانٹینٹ کوایک بہترین روپ میں دکھانے کے لئے ریڈمی 10 اے کا قدرے بڑا 6.53 انچ اسکرین ایچ ڈی پلس ریزولوشن پیش کرتے ہوئے ویڈیو اور گیمنگ کو نیا روپ دیتا ہے۔ تھری ڈی انداز میں خمیدہ بیک کور ہاتھوں پر ایک قدرتی احساس جگاتا ہے اور اسی لیے انٹری لیول سطح کا کوئی بھی اسمارٹ فون ریڈمی 10 اے کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی پشت پر لگا فنگرپرنٹ سینسر ان لاکنگ کو مزید آسان بناتا ہے۔

زندگی کے حسین لمحات کو محفوظ بنانے کے لیے 13 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ پھر بیک گراؤنڈ کو ہلکی دھندلاہٹ دے کر قدرتی روپ دینے کے لیے دو میگا پکسل کا ڈیپتھ کیمرہ میں لگیا ہے جو پورٹریٹ تصاویر کو حقیقت سے قریب کردیتا ہے۔ یوں زندگی کی کھینچی گئی ہر تصویر ایک خوبصورت یادگارہ بن جاتی ہے۔

ریڈمی کی برق رفتار قوت کا کاراز میڈیا ٹیک ہیلیو جی 25 پروسیسر ہے جو دو گیگا ہرٹز تک کی صلاحیت رکھنے والا اوکٹا کور سی پی یو بھی ہے۔ اسی کے ساتھ طویل وقت کے لیے کام کرنے والی 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی نصب ہے جو 10 واٹ پر بہت تیزی سے چارج ہوتی ہے۔ ان فیچرز کی بدولت یہ فون بھرپور انداز میں پورے دن استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مارکیٹ اور دستیابی:
نیا ریڈمی 10 اے اسمارٹ فون 3GB + 64GB اور 4GB + 128GB کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فون ملک کے بہترین ڈسٹری بیوٹرز یعنی ایم اینڈ پی، اییئرلنک، اسمارٹ لنک، اور کورٹیک پر دستیاب ہے۔ اسے ایم آئی اسٹور اور دراز سے آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے۔
ریڈمی 10 اے
3GB+64GB: PKR 22,999 /-
4GB+128GB: PKR 26,500 /-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں