0

مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 17 افراد ہلاک درجنوں زخمی طرف چیخ وپکار

تہران(ویب ڈیسک) ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس ضمن می،ں ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے زخمیوں کی منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں