0

مسافر وین کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی افسوس ناک خبرآگئ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر ویگن الٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے 10 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق مشکل گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں