0

گرمی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری تیزہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش

اسلام آباد+لاہور (نیوزڈیسک )اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، مو ہنجو دارو اور لاڑکانہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہید بینظیر آباد، خیر پور، بھکر، دادو، ڈی آئی خان، سبی اور نور پور تھل میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔خطہ پوٹھوہار میں گردآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں