لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بزنس مین میاںمنشا کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے۔میاں منشا کا طیارہ NISHAT-1 جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہورائیرپورٹ لے آیا ،تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔
