0

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے؟ این سی او سی نے تجویز دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سےیکم اگست تک دینے کی تجویز دے دی تاہم فیصلہ کل اجلاس میں کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دے دی.

وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد ہے۔اس حوالے سے این سی او سی کی زیر صدارت تعلیمی کانفرنس کل ہوگی ، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبائی وزیر تعلیم شرکت کریں گے۔جلاس میں آئندہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ہے جبکہ امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات جولائی میں ہوں گے ، امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔واضح رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران 20 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 901 کیسز سامنے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں