0

ماں نے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا وجہ کیا بنی انتہائی افسوس ناک خبرآگئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں نے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا جس سے بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔اس ضمن میں بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ڈوبنے والے بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ 30 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 ماہ سے 10 سال تک کے بچے شامل ہیں جن کی نعشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں