0

بزرگ گھر پر آرام کریں، 65 سال سے زائد عمر کے عازمین پر سعودی عرب نے پابندی عائد کر دی

جدہ(طاہر پاپو)65 سال سے زائدعمر کے بزرگ اب صرف گھر یا مقامی مسجد میں نماز روزہ کریں کیونکہ سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حج برائے سال 2022 کے لیے سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کر دی ہے،عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ سعودی وزارت حج کی طرف سے جاری کی جانے والی شرائط کے مطابق سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور پالیسی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئر لائنز پر بھی سخت جرمانہ ہوگا، جبکہ حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیئے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں