0

گرمی سے ستائے پاکستانیوں کے لئے اچھی خبرمحکمہ موسمیات نے پھرٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری دے دی

لاہور+اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسیمات کے مطابق آج بروزبدھ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، ملتان میں چوالیس، بہاولپور، ڈی جی خان میں پارہ چھیالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ نوابشاہ، دادو، موہنجو دڑو میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقے سبی میں درجہ حرارت 49 تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 32 سے 34، قلات میں 28 سے 30، گوادر میں 37 سے 39، جیونی میں 35 سے 37، نوکنڈی میں 41 سے 43، تربت میں 45 سے 47، سبی میں 47 سے 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا گزشتہ روز ملک کے بالائی علاقوں میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں