0

شوبزانڈسٹری سے افسوس ناک خبرکاسمیٹک سرجری نے 21 سالہ خوبرو اداکارہ کی جان لے لی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کی 21 سالہ اداکارہ چھیتھنا راج چربی کم کرانے کی سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی شہر بینگلورو کے مقامی اسپتال میں اداکارہ نے وزن میں کمی کیلئے کاسمیٹک سرجری کرائی تھی۔آپریشن کے بعد اداکارہ پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں تھی اور پھیپھڑوں میں انفکیشن ہوگیا تھا۔اداکارہ کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسیں۔دوسری جانب اداکارہ چھیتھنا کے والدین بھی بیٹی کی جانب سے سرجری کرانے سے لاعلم تھے اور ان کے والدین نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔چھیتھنا مقامی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور کئی نامور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا جبکہ ان کے انتقال نے مقامی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں