0

اناللہ واناالیہ راجعون شدید گرمی نے کرکٹرکی جان لے لی

کراچی (سپورٹس ڈیسک)کراچی میں سخت گرمی میں کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر عمرخان آخری اوورکی آخری گیند کراتے ہی وکٹ پرگرگئے، انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔خیال رہےکہ کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو جان کی بازی ہارچکا ہے، دودن قبل لیاری میں ایک فٹبالر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں