لاہور(ویب ڈیسک) گرمی میںستائے روزے داروں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں بنیادی طور پر گرم اور جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔ تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ لاہور میں یہ 41.2 اور کم سے کم 22.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
