0

موسیقی کا آن لائن مقابلہ بجاو پاکستان نئی آواز مہینوں کی انتظار کے بعد اختتام پذیر کامیاب نوجوان سنگروں کو لاکھوں روپئے کے انعامات دیے گئے

اسلام آباد(شوبز ڈسیک)موسیقی کا آن لائن مقابلہ بجاو پاکستان نئی آواز مہینوں کی انتظار کے بعد اختتام پذیر ہو گیا جس میں ملک بھر سے میوزیکل ٹیلنٹ نے شرکت کی۔مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن نعمان علی شیخ نے ڈرمرول میں 5 لاکھ روپے، سمین خواجہ اور زائرہ علی نے 4-4 لاکھ روپے اور دانش بٹ نے 2 لاکھ روپے کا نقد انعام جیتا اس مقابلہ کے منتظمین کی طرف سے جیتنے والوں کو کامیابی پر دلی مبارک باد دی گئی ہے اور مستقبل میں ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے آن لائن مقابلہ بجائو پی کے کی جانب سے منعقد کیا گیا ایک منفرد مقابلہ تھا جو نوجوان، نئے ٹیلنٹ کو آن لائن سوشل میڈیا ہینڈلز بشمول فیس بک، انسٹاگرام اور باجا میوزک ایپلی کیشن کے ذریعے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اس مقابلے نے نہ صرف میوزیکل ٹیلنٹ کو نقد انعامات جیتنے میں مدد کی بلکہ ان کے لیے لائیو مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی راہ ہموار کی جبہ پاکستانی نوجوانوں کی طرف سے موسیقی میں چھپے ٹیلنٹ کو نکالنے کے لیے بجاو پاکستان کی کاوشوں کو بھی بے حد سراہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں