84

چلتی ایمبولنس سے لاش سڑک پر جا گرِی ایسا واقعہ کے انسانیت شرما جائے

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں اسپتالوں اور طبی عملے کی جانب سے مہلک وائرس کے مریضوں سے غفلت اور بے احتیاطی کے ‏واقعات تو معمول تھے ہی لیکن اب لاشوں کی منتقل اور آخری رسومات میں انتظامیہ کی بے حسی ‏اور لاپرواہی کے ایسے دردناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں کہ انسانیت شرما جائے۔ایسی ہی ایک بے انتظامی کا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر دل دہل گئے ہیں۔ ریاست مدھیا ‏پردیش کے شہر وڈیشا میں چلتی ایمبولینس سے مریض کی لاش سڑک پر جا گری۔ لاش کو ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ ‏منتقل کیا جارہا تھا کہ جیسے ہی ایمبولنس اسپتال سے باہر نکلی تو گاڑی کا دروازہ کھل گیا اور لاش ‏سڑک پر گرِ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں