0

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب برپاواٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر، صارفین کی بڑی پریشانی دور

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کیلئے نئے فیچر پرکام شروع کردیا۔واٹس ایپ پیغام رسانی کا ایک آسان ذریعہ ہے جس کی مدد سے صارفین ایک دوسرے کو کالز، تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے ایک نئے فیچر” کوڈ ویریفائی” پر کام شروع کردیا، یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کے لئے مفید ثابت ہوگا اس کی مدد سے اپنے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنایا جاسکے گا۔
صارف ایک بار جب یہ کوڈ انسٹال کرلے گا تو یہ خودبخود پتہ لگائے گا کہ واٹس ایپ ویب کے ورژن کا یہ کوڈ کسی سے تبدیل کیا گیا ہے یا نہیں۔ واٹس ایپ کے اس فیچر پر رسائی گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس اور مائیکروسافٹ ایج کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی۔’کوڈ ویریفائی‘ جب واٹس ایپ کے ورژن کی تصدیق کرلیتا ہے تو یہ بتاتا ہے کہ صارف کے ورژن میں ہیکرز یا دیگر بدنیتی پر مبنی سکرپٹس کے ذریعے ترمیم نہیں کی گئی۔ انسٹال کرنے کے بعد جب بھی آپ واٹس ایپ استعمال کریں گے تو یہ خود بخود چلتا رہے گا۔ یہ کوڈ میٹا ڈیٹا اور صارف کے پیغامات اور یہ واٹس ایپ یا میٹا کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کرے گا۔ہر کوئی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں