0

قومی کرکٹر کی بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی مداحوں سے دعائوں کی اپیل کر دی گئی

کراچی(سپورٹس ڈسیک) قومی کرکٹر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی ہوگئی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی 2 سالہ بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی ہوگئی ہیں، جس کے باعث انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی کو گرنے کے باعث سر پر چوٹ آئی ہے جبکہ ناک ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے، قومی کرکٹر نے مداحوں سے بیٹی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔رومان رئیس طویل عرصے سے قومی ٹیم میں شامل نہیں تاہم اس سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔واضح رہے کہ کرکٹر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑ کر حصہ لیتے ہیں، انہوں نے یہ کام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران شروع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں