0

کرکٹ کی تاریخ میں منفرد واقعہ: میاں بیوی نے بیک وقت پاکستان کیخلاف میچ کھیلا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے میاں ، بیوی پاکستان کے خلاف کرکٹ کے میدان میں ایک ہی روز ایکشن میں دکھائی دیے، میاں نے بولنگ میں جوہر دکھائے تو بیوی نے خوب بلے گھمائے۔مچل اسٹارک نے آج راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز برق فتار گیندیں کیں تو الیسا نے ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور 72 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت دلوائی۔ایک وقت ایسا بھی آیا جب اسٹارک اور الیسا بیک وقت بیٹنگ کررہے تھے۔خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جب شوہر اور اہلیہ ایک کی ملک کے خلاف بیک وقت میچ کھیل رہے ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں