0

پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری نوکریوں کی بھرمار حکومت نے شانداراعلان کر دیا

لاہور(رائے شہباز علی) صوبائی وزیر تعلیم داکٹر مراد راس نے پنجاب میں 15,000 اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیرتعلیم نے 3 مارچ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ سکولوں میں 50 ہزار سیٹیں موجود ہیں لیکن پہلے فیز میں رواں سال 15 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو تعینات کیا جائےگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر مراد راس نے بھرتیوں کا اعلان کیا تھا مگر مالی مسائل کے باعث ان پر عملدآمد نہیں ہوسکا۔ آخری بار پنجاب میں شہباز شریف کے دور اقتدار 2018 میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں