0

اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی بڑی کامیابی مل گئی اہم حکومتی وزیر کے بھائی مولانا فضل الرحمان سے جا ملے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔جمیعت علمائے اسلام ف کے مطابق لیاقت خٹک جلد اپنے ساتھیوں کےہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس فروری میں خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 63 نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوئے تھے اور اس نشست کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے لیاقت خٹک پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک کے ایسے عمل سے پرویز خٹک کی سیاست پر بھی اثر پڑے گا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لیاقت خٹک کو پی ٹی آئی نے سنجیدہ نہیں لیا تھا، لیاقت خٹک اتنے اثر رسوخ والے ہیں یا نہیں اس کا علم نہیں، لیکن یہ ہمارے لیے سبق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں