شیخوپورہ(رائے نذیرعلی) ٹینکر اور کار کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق بورے والا کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹینکر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق بورے والا سے لڈن کی جانب جانے والے دودھ کے ٹینکر نے تیز رفتاری کے باعث کار کو ٹکر ماری، انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق بورے والا سے ہے
