0

حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی پیپلزپارٹی کے بعد ملک کے ایک اور اہم طبقہ کا اسلام کی طرف مارچ کا اعلان

لاہور(مانیٹڑنگ ڈسیک)چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے گیس کی قیمت میں کمی نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کی دھ م کی دے دی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی نہ کی گئی تو 24 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گےانہوں نے کہا کہ ایل پی جی کاروبار کے لیے فوری قانون سازی کی جائے، پیٹرول کی طرح ایل پی جی پر بھی ٹیکس ختم کیا جائے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے اس پر عائد تمام ٹیکس ختم کیے جائیں جب کہ ایشیا کا سب سے بڑا ایل پی جی پلانٹ جے جے وی ایل 2 سال سے بند ہے اسے فوری چلایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں