0

انتہائی افسوس ناک خبر آگئی پک اپ گاڑی نہر میں جا گری، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

شورکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) شورکوٹ کینٹ کے قریب پک اپ گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا۔شورکوٹ کینٹ کے قریب پک اپ گاڑی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ تکنیکی خرابی کے سبب پھسل کر نہر میں گر گئی، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد نے شیشے توڑ کر جان بچائی۔ گاڑی میں سوار تمام افراد ہڑپہ سے لیہ جارہے تھے، ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے آپریشن کے بعد ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں