0

تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں ، اپوزیشن نے مسودہ تیار کر لیا ، کتنے اراکین نے دستخط کر دیئے ؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

اسلام آباد+لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور مجوزہ مسودہ بھی تیا ر کر لیا گیاہے جبکہ مطلوبہ اراکین اسمبلی کے دستخط بھی لیئے جا چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے مسودے میں کہا گیاہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحاہل ہے ، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے ، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے نجی ٹی وی کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط کروا لیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ ، جے یو آئی ، اے این پی ، بی این پی مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین نے دستخط کر دیئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر لی ہے اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیاہے ۔تحریک عدم اعمتاد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے ، اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی ذمہ داری بھی ن لیگ کو سونپ دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں